سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 76ہزار200 روپے ہو گئی ،10 گرام سونا 1543روپےاضافے سے 2 لاکھ 36 ہزار797روپےکا ہوگیا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کی قیمت میں گزشتہ کئی ہفتوں سے اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا 18 ڈالر اضافے کے بعد 2660 فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 3050 روپے پر مستحکم رہی ہے۔