لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک  ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو آئی ایس آئی  کا نیا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ بھی سنبھالی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کی ہے اور وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین سے متصادم قرار، مخصوص نشستوں کیس پر اکثریتی ججوں کا تفصیلی فیصلہ جاری

نئے تعینات ہونے والے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک ایک قابل افسر ہیں جن کی زندگی اور کیریئر کی کچھ اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے اپنے کورس میں اعزازی شمشیر حاصل کی ہے اور ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے گریجویٹ ہیں، اور انہیں 6 اکتوبر 2021 میں لیفٹینینٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ملی تھی۔

دفاعی تجزیہ کاروں نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم کی ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کو ایک اچھا انتخاب قرار دیا ہے، اور ان کی تعیناتی کو ملک اور اداروں کے لیے مثبت سمجھا جا رہا ہے۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ وقار حسن نے کہا کہ یہ تعیناتی میرٹ پر ہوئی ہے اور وہ حکومت کو اچھے مشورے دیں گے۔ ارشد ولی جنجوعہ نے ان کی تعیناتی کو ملک کے لیے بہتر قرار دیا، جبکہ حارث نواز نے کہا کہ وہ ملکی حالات کو بہتر طور پر سمجھتے ہیں اور اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل ندیم انجم کو 26 اکتوبر 2021 کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *