بھارتی فورس کمانڈر کا پاکستانی فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف

بھارتی فورس کمانڈر کا پاکستانی فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف

جنوبی سوڈان میں پاکستانی امن دستوں کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کرتے ہوئے بھارتی فورس کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایس موہن نے خط کے ذریعے پاکستانی امن فوجیوں کی لگن اور عزم کو سراہا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو بھارتی فورس کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایس موہن کی جانب سے ایک خط بھیجا گیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے تفویض کردہ مینڈیٹ کے تحت پاکستانی امن فوجی جنوبی سوڈان میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے کام کر رہے ہیں۔ پاکستانی بلیو ہیلمٹ نے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے چیلنجنگ آپریشنل ماحول میں انجینئرز کے مشکل کام انجام دیے، جو ان کے فرائض کی اولین ترجیح رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور انڈونیشیا کی مسلح افواج کے مابین مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد

پاکستانی دستے نے دن رات کام کر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 250,000 سے زائد اندرونی طور پر بے گھر افراد (IDPs) کی حفاظت کو یقینی بنایا۔لیفٹیننٹ جنرل موہن نے بریگیڈیئر شفقت اقبال کے سیکٹر کمانڈر اور لیفٹیننٹ کرنل شہباز اسلم کے کمانڈنگ آفیسر کے کردار کو خصوصی طور پر سراہا۔

ان کا یہ اعتراف بین الاقوامی امن کی کوششوں میں پاکستانی فوج کی ساکھ کا ثبوت ہے۔پاکستان عالمی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کے طور پر اقوام متحدہ کے امن مشنز میں فعال تعاون کے ذریعے عالمی امن اور سلامتی میں مدد دینے کے لیے پرعزم ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *