اٹک جنرل لمیٹڈ نے بجلی کے پیداواری نرخوں میں کمی کے لیے وزارت توانائی کو خط لکھ کر معاہدے کی شرائط میں تبدیلی کی بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کر دی۔
کمپنی نے پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے معاہدے کی شرائط و ضوابط پر دوبارہ گفت و شنید کے لیے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ خط میں اٹک جنرل لمیٹڈ نے کہا ہے کہ وہ مستحکم اور خوشحال پاکستان کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور اس مقصد کے لیے اسٹریٹجک تبدیلی کی تجویز پیش کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: بجلی کی قیمت میں کمی کی امید دم توڑ گئی
یہ اقدام نجی شعبے کی جانب سے حکومت کے ساتھ مل کر توانائی کے شعبے میں بہتری کے لیے کام کرنے کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد عوام کو بجلی کے نرخوں میں کمی کے ذریعے مزید فوائد فراہم کرنا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات توانائی کے شعبے میں استحکام لانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔