وزیراعلیٰ سندھ کا جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

وزیراعلیٰ سندھ کا جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سی پی او آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سےجشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کی سکیورٹی کا جائزہ لیا۔

تفچصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے عید میلاد النبی کے جلوس کی سیکیوریٹی کا جائزہ لینے کے لیے سی پی آفس کا دورہ کیا اور اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ساتھ صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ، ضیاء الحسن لنجار، جام خان شورو، سعید غنی، جام اکرام اللہ دھاریجو، محمد علی ملکانی اور ریاض حسین شاہ شیرازی بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: یہ دوبارہ آئینی ترمیم نہیں لا سکتے، اعتزاز احسن

تفصیلات کے مطا بق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کی نگرانی کے حوالے سے سی پی او آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا اور انسپیکٹر جنرل سندھ پولیس غلام نبی میمن اور دیگر افسران نے بریفنگ دی۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ اپنے لوگوں کوتحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے اوروزیر اعلی سید مراد علی شاہ نے بہترین سکیورٹی انتظامات کرنے پر سندھ پولیس کی تعریف کی ۔

مزید پڑھیں: جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم ہر سو بہار ہی بہار

جلوس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ دشمن پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں اورمشرقی اور مغربی سرحدوں سے انتشار کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے پاکستان مزید مضبوط ہوگا ۔ سید مراد علی شاہ نے ک کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں مظالم پر افسوس ہے اوراللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ عالم اسلام کو اتنا مضبوط بنائے کہ ہم انہیں آزادی دلا سکیں۔انتشار پھیلانے والوں سے ہوشیار رہیں وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ انتشار پھیلانے والوں کو ناکام بنادیں گے ۔سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *