عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید گر گئیں

عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید گر گئیں

عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کمی کا شکار ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 68.65 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے، جبکہ برطانوی برینٹ تیل کی قیمت 71.61 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں 16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 11 روپے 70 پیسے کی کمی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول قیمتوں میں آج نمایاں کمی کاامکان

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 11 روپے 91 پیسے کی کمی ہو سکتی ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت فی لیٹر 8 روپے 30 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 9 روپے 50 پیسے تک کمی متوقع ہے۔آئندہ 15 روز کے لئے پٹرولیم قیمتوں کا تعین 15 ستمبر کو کیا جائے گا۔

اوگرا اس تاریخ کو قیمتوں پر ورکنگ کی سمری حکومت کو بھیجے گا، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف پٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی منظوری دیں گے۔ وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی 15 ستمبر کو جاری کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *