حکومت کا چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کا مشن: نمبرز گیم پوری کرنے کے لیے وزیرداخلہ متحرک

حکومت کا چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کا مشن: نمبرز گیم پوری کرنے کے لیے وزیرداخلہ متحرک

وزیر داخلہ محسن نقوی پارلیمان میں عدالتی اصلاحات پیکج پر آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی نمبر گیم پورا کرنے میں ایک بار پھر متحرک ہو گے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کے مشن کے حوالے سے بھر پور متحرک ہے اور عدالتی اصلاحات پیکج پر آئینی ترمیم بارے نمبرز گیم پوری کرنے کے لیے جمعیتِ علمائے اسلام کی سپورٹ حاصل کرنے کی بھر پور کوشش جاری ہے۔ جمعیت علمائے اسلام ف نے صرف چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کی تجویر کو مسترد کردیا ہے اورمولانا فضل الرحمن نے عدالت اصلاحات لانے پر زور دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمانی کمیٹی میں بھی حکومتی تجویر کو کثرت رائے سے مسترد کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: حکومت کی جانب سے پارلیمان میں آئینی ترمیم اتوار کو پیش کئے جانے کا امکان

۔دوسری جانب تجویز مسترد ہونے پر رات گئے حکومتی وفد نےمولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، حکومتی وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر داخلہ محسن نقوی شامل تھے۔ حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمان کو چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آئینی ترمیم پر راضی کرنے کی کوشش کی اورذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے ایک بار پھر فرد واحد کے لئے قانون سازی کو مسترد کردیا ہے مولانا فضل الرحمن نے حکومتی وفد کو عدالتی اصلاحات کا پیکج لانے کی اپنی تجویر دی ہے اورحکومتی وفد غور کے بعد آج مولانا فضل الرحمان کو جواب دے گا۔نمبرز گیم مکمل ہونے اور مولانا فضل الرحمان کی تجاویز کو تسلیم کئے جانے کی صورت میں آئینی پیکج لایا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *