حکومت کی جانب سے پارلیمان میں آئینی ترمیم اتوار کو پیش کئے جانے کا امکان

حکومت کی جانب سے پارلیمان میں آئینی ترمیم اتوار کو پیش کئے جانے کا امکان

حکومت کا عدالتی اصلاحات پر پیکج پارلیمان سے منظوری کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں اور حکومت کی جانب سے پارلیمان میں آئینی ترمیم اتوار کو پیش کیئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومتی اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کو عشائیہ پر مدعو کرلیا ہے اور وزیر اعظم شہباز شریف آج بروز ہفتہ مورخہ ستمبر 14 کو اتحادی ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کو عشائیہ دیں گے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے عشائیہ کا اہتمام وزیر اعظم آفس میں کیا جارہا ہے اورحکومت اپنے ممبران کی مکمل حاضری کو یقینی بنا رہی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومتی اتحاد کے تمام ارکان پارلیمنٹ کو پیر تک اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی ہوئی ہیں ۔

مزید پڑھیں: حکومت دھونس اور جبر سے اپنے نمبرز پورے کریگی : سلمان اکرم را جہ

دوسری جانب حکومت جمعیت علمائے اسلام ف کی مکمل حمایت حاصل کرنے کے لئے بھی متحریک ہے اورحکومت کو جے یو آئی سمیت مزید 4 ارکان کی حمایت درکار ہوگی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *