صدر آل پاکستان انجمن ِ تاجران اجمل بلوچ نے دیگر تاجر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم سمیت اشرافیہ اپنے خرچے کم کریں اور ویلیو ایڈیشن آج ہی واپس لیا جائے اور کوئی ایسی پالیسی نافذ العمل نہ کیجائے جس سے مزید تباہی آئے۔
صدر آل پاکستان انجمن ِ تاجران اجمل بلوچ نے دیگر تاجر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی ہڑتال ہر کسی نے دیکھ لی ہے، آج تاجروں کی ہڑتال کو کسی سیاسی جماعت کی سرپرستی نہیں ہے ، صدر انجمنِ تاجران نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ویلیو ایڈیشن آج ہی واپس لیا جائے ورنہ مزید ہڑتال جاری رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آنکھیں کھول کر دیکھ لیں تاجر تنگ ہیں، صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ وزیر اعظم سمیت اشرافیہ اپنے عیاشی خرچے کم کریں ،انکا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی صدر کہتی ہے غریبوں پر ٹیکس کم لگائیں لیکن یہاں الٹ کیا جاتا ہے۔ اجمل بلوچ نےکہا کہ اب حکومت کوئی ایسا کام نہ کرے جو مزید تباہی لائے ۔
یہ بھی پڑھیں: نجومی نہیں جو حکومت کی مدت بارے بتاسکوں ، مولانافضل الرحمٰن
پورے ملک میں تمام سیاسی جماعتوں کے تاجر دھڑے بھی ہڑتال کررہے ہیں ملک میں کرپشن پر سزائے موت کا قانون منظور کریں اور بجلی و گیس کے سلیبس ختم کئے جائیں جتنے یونٹ کوئی استعمال کرے اتنا ہی بل آئے ۔حکومت ہمارے ساتھ بیٹھے آج ہم نے اپنی دکانیں بند کی ہیں ورنہ کل تاجر برادری سڑکوں پر بھی آسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مری میں تاجروں کی دکانیں گرانا شروع کردی گئی ہیں۔