محکمہ داخلہ پنجاب کا جیلوں میں نوعمر اسیران کے لیے” ہنرمند اسیر پروگرام”کا آغاز

محکمہ داخلہ پنجاب کا جیلوں میں نوعمر اسیران کے لیے” ہنرمند اسیر پروگرام”کا آغاز

وزیراعلی پنجاب کے جیل ریفارمز وژن کے تحت مثالی اقدام “اب ہوگا ہنرمند اسیر” پروگرام کے تحت میں نوعمر اسیران کو مختلف ہنر سکھائیں جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے وزیراعلی پنجاب کے جیل ریفارمز وژن کے تحت مثالی اقدام “اب ہوگا ہنرمند اسیر” پروگرام شروع کیا ہے جس میں نوعمر اسیران کو مختلف ہنر سکھائیں جائیں گے اور نو عمر اسیران کو LED الیکٹرک بلب، SMD سیلنگ لائٹ اور استری کی تیاری و مرمت کی تربیت دی جا رہی ہے ۔ پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدی بچوں کو ہنرمند بنانے پر کام ہو رہا ہے اور پنجاب کی جیلوں میں 15 ہزار ایل ای ڈی بلب نصب ہیں۔پنجاب کی جیلوں میں 2 ہزار سے زائد ایل ای ڈی بلب ہر ماہ خرابی کے باعث تبدیل کیے جاتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ڈولفن سکواڈ کی بروقت کارروائی،لڑکی کی جان بچالی

اس حوالے سےتربیت یافتہ قیدی خراب ایل ای ڈی بلبوں کی مرمت سے تجربہ حاصل کر رہے ہیں اور ہر ماہ لاکھوں روپے کی بچت کیساتھ قیدیوں کو مفید شہری بنانے میں مدد ملے گی۔ اس پروگرام کے تحت نوجوان قیدی رہائی کے بعد معاشرے میں باعزت رزق کما سکیں گے اور بلبوں کی خریداری کی مد میں سالانہ 30 لاکھ روپے کی بچت بھی ہو گی اور ماہرین کی زیر نگرانی تربیت کا آغاز ڈسٹرکٹ جیل لاہور سے کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *