ملک بھر میں 200 یونٹس استعمال کرنیوالے صارفین کو ریلیف دیا گیا، وفاقی وزیر عطا تارڑ

ملک بھر میں 200 یونٹس استعمال کرنیوالے صارفین کو ریلیف دیا گیا، وفاقی وزیر عطا تارڑ

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 200 یونٹس والے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور میاں نواز شریف کی قیادت میں سب سے پہلی ترجیح بجلی کے بلوں میں ریلیف دینا تھا۔ وفاق نے ملک بھر میں پروٹیکٹڈ ایک سے 200 یونٹس استعمال کرنیوالے صارفین کو ریلیف دیا۔ 50ارب روپے حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں سے کاٹ کر ریلیف دیا گیا۔

 

مزید پڑھیں: اسلام آباد کے رہائشیوں کو ریلیف، پنجاب حکومت کا 2 ماہ تک سستی بجلی فراہم کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد حکومت پنجاب نے سبسڈی دینے کا احسن قدم اٹھایا۔تمام صوبائی حکومت کے پاس یہ آپشن موجود ہے کہ وہ مزید سبسڈی دیں ۔ اگر صوبائی حکومت نے کوئی قدم اٹھایا ہے تو تمام حکومتیں یہ کر سکتی ہیں۔مجھے امید تھی کہ دیگر صوبے کے لوگ اسے سراہیں گے۔ وفاقی حکومت آئی ایم ایف کے معاہدے کو دیکھتے ہوئے جوکرسکتی تھی وہ کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے لوگوں کو ریلیف دیا۔ یہ صوبے کا اپنا معاملہ ہے اور اس پر تنقید کے بجائے اس کو سراہنا چاہئے ۔میر ی گزارش ہے کہ عوام کو ریلیف دینا ضروری ہے۔ 14اگست کو پیٹرول کی قیمتیں کم کی گئیں۔ یہ مہنگائی میں کمی اور عوام کو زندگی کو آسان بنانے کیلئے حکومت کر رہی ہے۔ میں سب کو کہتا ہوں کہ اس کو سراہیں اور اس ماڈل کو آگے لے کر چلیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم مزید اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈسکوز کی نجکاری کر رہے ہیں، ٹاسک فورس بن چکی ہے ، ہمارے ریلیف کے اقدام کو سب کو سراہنا چاہئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *