غریب عوام کیلئے بڑا ریلیف، وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت ماہانہ سبسڈی میں اضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کی منظوری دیدی۔ ریلیف پیکج کے تحت ہر مستحق خاندان کو 2734روپے کی بجائے 3650روپے سبسڈی ملے گی۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خاندان کیلئے ماہانہ سبسڈی میں916روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ، اعدادوشمار جاری
50ارب روپے وزیراعظم ریلیف پیکج اور 10ارب روپے رمضان پیکج پر خرچ کیے جائیں گے۔ بی آئی ایس پی کے مستحق خاندانو ں کو 5بنیادی اشیا پر سبسڈی دی جائیگی۔ ان اشیا میں آٹا، چینی ، گھی ، چاول اور دالیں شامل ہیں۔ سبسڈی کا اطلاق 31جولائی 2025تک ہوگا۔