سونا پھر سستا ہوگیا

سونا پھر سستا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی سے 2 لاکھ 50 ہزار 500 روپے آگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کمی سے 2 لاکھ 14 ہزار 763 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 11 ڈالر کمی سے 2 ہزار 391 ڈالر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: سولر سسٹم منصوبہ ، قومی گرڈ کے صارفین کیلئے بری خبر ، ماہرین نے خبر دار کر دیا

گزشتہ روزسونے کی قیمت میں 1000روپے کے اضافے کے بعد اب فی تولہ سونا 2 لاکھ51 ہزار روپے ہو گئی تھی ۔ 10گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 15ہزار 192 روپے پر پہنچ گئی تھی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *