فلور ملز کا 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں کمی کا اعلان

فلور ملز کا 20کلو آٹے کے تھیلے  کی قیمت میں کمی کا اعلان

آٹے کے20 کلو گرام تھیلے کی قیمت میں 80 روپے کی کمی کا اعلان ہو گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ اجلاس کے دوران ایسوسی ایشن نے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 80 روپے فی 20 کلو گرام کمی کا اعلان کیا جس کے بعد قیمت 1880 روپے سے کم ہو کر 1800 روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے قیمتوں میں کمی کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط میں نرمی کردی

وفاقی وزیر نے گندم کے وافر ذخائر کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

اس سے قبل پنجاب کے مختلف ڈویژنز میں گندم کی قیمتوں میں 500 سے 800 روپے فی من (40 کلوگرام) کا اضافہ ہوا تھا۔ 30 جون کو راولپنڈی اسلام آباد مارکیٹ میں گندم کی قیمت 3400 روپے فی من تک پہنچ گئی تھی جبکہ گجرات، گوجرانوالہ اور لاہور جیسے دیگر ڈویژنز میں قیمت 3500 روپے فی من تک پہنچ گئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *