ملک میں مقامی سطح پر موبائل فونز کی مینوفیکچرنگ شروع، صارفین کیلئے قیمتیں کم رکھنے کا فیصلہ

ملک میں مقامی سطح پر موبائل فونز کی مینوفیکچرنگ شروع، صارفین کیلئے قیمتیں کم رکھنے کا فیصلہ

پاکستان میں سستے موبائل فونز کی تیاری شروع ہوگئی، صارفین کیلئے بڑی خوشخبری ۔

یوں تو بجٹ 2024-25میں نئے ٹیکسز کا نفاذ کیا گیا ہے اور موبائل فونز انڈسٹری بھی اس کی زد میں آچکی ہے مگر صارفین کیلئے اچھی خبر ہے کہ اب پاکستان میں سستے موبائل فونز مینوفیکچر ہوں گے۔پاکستان میں سمارٹ فونز کی اسیمبلنگ کے بعد اب مقامی سطح پر سمارٹ فونز کی تیاری کا عمل بھی شروع ہوچکا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ ان موبائل فونز میں استعمال ہونیوالے مختلف پرزے مقامی طور پر تیار کیے جارہے ہیں ۔چین کی مدد سے پاکستان میں تیار ہونے والے ان موبائل فونز کی قیمتیں بھی کم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بجٹ کے بعد ہنڈا موٹرسائیکلز کی قیمتیں سامنے آگئی

پاکستان کی 4بڑی سمارٹ فونز اسیمبلنگ کمپنیوں میں سے ایک ’’رئیل می ‘‘کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ملک میں آزمائشی طور پر سمارٹ فونزکی مینوفیکچرنگ شروع کر دی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ضرورت کے مطابق کمپنی مقامی سطح پر سمارٹ فون تیار کر رہی ہے اور انہیں کم قیمت پر فروخت کرنے کا ارادہ ہے۔ کمپنی نے پاکستان میں اسیمبل ہونیوالے سمارٹ فونز یہاں کی ضروریات اور صارفین کی پسند کے مطابق ہی تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان اپنی ضرورت کے تقریباََ 80 فیصد سمار ٹ فونز خود مینوفیکچر کر رہا ہے اور اس وقت پاکستان میں سمارٹ فونز انڈسٹری سے منسلک کمپنیاں بیرون ملک سے خام مال درآمد کرکے سمارٹ فونز مینوفیکچر کر رہی ہیں۔ ایک اور موبائل فون کمپنی آئیکون ٹیلی کام کے مطابق پاکستان اپنی ضرورت کے 80سے90فیصد موبائل فونز خود تیار کر رہا ہے۔ پاکستان میں تیار ہونیوالے سمارٹ فون عالمی معیار کے مطابق ہیں۔ چین کی مدد سے پاکستان میں یہ صنعت پروان چڑھ رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *