آئل، گھی، چینی کی قیمتوں میں کمی

آئل، گھی، چینی کی قیمتوں میں کمی

صارفین کیلئے قیمتوں کا عمومی عشاریہ جون میں 12.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور متعدد اشیاء ضروریہ کے نرخوں میں کمی ہوئی۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق جون کے مہینے میں صارفین کیلئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ 12.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو مئی میں 11.8 فیصد اور گذشتہ سال جون میں 29.4 فیصد تھا۔ شہری علاقوں میں صارفین کیلئے قیمتوں کا اشاریہ 14.9 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو مئی میں 14.3 فیصد اور گذشتہ سال جون میں 27.3 فیصد تھا۔ دیہی علاقوں میں قیمتوں کا عمومی اشاریہ 9.3 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو مئی میں 8.2 فیصد اور گذشتہ سال جون میں 32.4 فیصد تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ میں سولر پینلز سے متعلق بڑا اعلان

صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ (ایس پی آئی) جون میں 16.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو مئی میں 15.3 فیصد اور گذشتہ سال جون میں 34.9 فیصد تھا۔ ہول سیل پرائس انڈیکس میں جون کے دوران 10.6 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا جو مئی میں 9.9 فیصد اور گذشتہ سال جون میں 22.4 فیصد تھا۔ شہری علاقوں میں جون میں نان فوڈ نان انرجی افراط زر کی شرح 12.2 فیصد ریکارڈ کی گئی جو مئی میں 12.3 فیصد اور گذشتہ سال جون میں 18.5 فیصد تھی۔

دیہی علاقوں میں نان فوڈ نان انرجی بنیادی افراط زر کی شرح جون میں 17 فیصد ریکارڈ کی گئی جو مئی میں 17 فیصد اور گذشتہ سال جون میں 25.2 فیصد تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق جون کے مہینے میں آٹے کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر 8.93 فیصد، گندم 7.92 فیصد، گندم سے بنی مصنوعات 7.75 فیصد، انڈے 5.12 فیصد، چاول 4.15 فیصد، بیکری اینڈ کنفکشنریز 2.53 فیصد، دال مسور 2.29 فیصد، تازہ سبزیاں 2.13 فیصد، سرسوں کا تیل 0.82 فیصد، تیار خوراک 0.81 فیصد، نمکو 0.67 فیصد، چینی 0.41 فیصد، مشروبات 0.17 فیصد، کوکنگ آئل 0.05 فیصد، بناسپتی گھی 0.05 فیصد، مائع ہائیڈرو کاربن 10.82 فیصد، پٹرول 5.44 فیصد اور ٹھوس ایندھن میں 0.39 فیصد کی کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل، انٹرنیٹ اور موبائل کارڈز پر بھاری ٹیکس عائد

اس کے برعکس ٹماٹر کی قیمت میں 38.96 فیصد، پیاز 20.73 فیصد، دال چنا 10.16 فیصد، چکن 8.32 فیصد، آلو 6.68 فیصد، بیسن 6.41 فیصد، مکھن 6.26 فیصد، تازہ پھل 4.63 فیصد، سگریٹ 4.55 فیصد، دال ماش 3.23 فیصد، مصالحہ جات 2.50 فیصد، دودھ سے بنی مصنوعات 2.48 فیصد، تازہ دودھ 1.80 فیصد، لوبیا 1.63 فیصد، گڑ 0.92 فیصد، گوشت 0.81 فیصد، مچھلی 0.57 فیصد، دال مونگ 0.53 فیصد، ڈرائی فروٹس 0.24 فیصد، خشک دودھ 0.19 فیصد، آئسکریم 0.13 فیصد، شہد 0.05 فیصد، بجلی کے نرخ 8.10 فیصد، ٹیلرنگ 4.59 فیصد، ٹرانسپورٹ خدمات 4.36 فیصد، ٹیکس بکس 2.74 فیصد، ادویات 2.16 فیصد اور ہسپتالوں کی خدمات میں 1.95 فیصد کا اضافہ ہوا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *