عید قربان پر بی آر ٹی سروس نے عوام کیلئے بڑی خوشخبری سنادی

عید قربان پر بی آر ٹی سروس نے عوام کیلئے بڑی خوشخبری سنادی

محکمہ ٹرانسپورٹ پشاور نے عید قربان کے دوران پشاور میں چلنے والی بی آر ٹی سروس کو بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ٹرانس پشاور صدف کامل نے کہا ہے کہ بی آر ٹی پشاور کی سروس عید پرعوام کے لیے فعال رہے گی ۔ تاکہ ان کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ مسافروں کو سہولت فراہمی کے لیےعیدالاضحیٰ کے بعد اتوار کے روز ER-01 کے شام کے اوقات کار بھی بڑھا دئیے ہیں ۔ ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ اوقات کار بڑھانے کا مقصد عید کی چھٹیوں سے واپس اپنے گھروں میں آنے والے مسافروں کو سفری سہولت دینا ہے ، اتوار 23 جون کو ایکسپریس روٹ ER-01 کے اوقات کار ایک گھنٹہ بڑھا کر شام 8 بجے تک کر دئیے ہیں۔

مزید پڑھیں:100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا اعلان

ترجمان کے مطابق عید کے پہلے دن سروس صبح 10 بجے شروع ہو گی اوررات 10 بجے تک چلتی رہے گی ، عید کے دوسرے اور تیسرے دن بھی بس سروس صبح 6 بجے شروع ہو گی۔ صدف کامل کا مزید کہنا ہے کہ ادارہ کی ہمہ وقت یہ ترجیح رہی ہے کہ عوام کو بہترین سفری سہولت فرا ہم کریں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *