پاک بحریہ اورمیری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے مشترکہ انسداد منشیات آپریشن میں منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان کے مطابق مشترکہ انسداد منشیات آپریشن میں پی ایم ایس ایس ژوب نے شمالی بحیرہ عرب میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کیا ، جس کے دوران بڑی مقدار میں منشیات ضبط کر لی گئی ۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ ضبط کی جانیوالی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ہزاروں ڈالرز میں ہے۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے حق میں ایک اور بڑا فیصلہ سنا دیا
10 دنوں میں پاک بحریہ کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف یہ تیسری بڑی کامیاب کارروائی ہے۔ پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے سمندری راستوں کی کڑی نگرانی کے لیے مستقل موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کامیاب مشترکہ انسداد منشیات آپریشن پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔