پشاور ملک سعد شہید پولیس لائن میں تیز اندھی ، جھکڑ اور طوفان چلنے کے باعث درخت گر گیا جس کی زد میں آکر پولیس اہلکارفرمان اللہ ولد سیف اللہ سکنہ لنڈی ارباب جام شہادت نو ش کر گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار فرمان اللہ کو فوری طور پر تشویش ناک حالت میں قریبی ہسپتال ریفر کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے ۔ شہید پولیس اہلکار ڈی ایس پی سکیورٹی آفس میں تعینات تھے۔
صوبائی دارالحکومت میں آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ تیز آندھی کی وجہ سے حیات آباد اور حمرود گرڈ اسٹیشن میں فالٹ آگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی آندھی اور بارش سے 400 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے تھے۔