کرغزستان میں پھنسے طلبہ کوبراہ راست کراچی لانے کے لیے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سےبات کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے ٹیلی فون پر اسحاق ڈار سے بات چیت کے دوران کرغزستان میں پھنسے طلبہ کی واپسی کے لئے ٹیلی فون رابطہ کیا ۔ جس پر انہوں نے کرغزحکام سے رابطہ کرکے کراچی کے لئےپروازوں کاانتظام کروادیا ہے اور جلدبشکیک سےطلبہ کوبراہ راست کراچی لانےکی پرواز کی بھی اجازت مل جائے گی ۔
مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا سے جلد انقلاب اُٹھے گا، اعظم سواتی کا دعویٰ
گورنرسندھ نےمزید کہا کہ کرغزستان میں پھنسے طلبہ کےوالدین نے مجھ سے کرغزستان میں پھنسے بچوں کے لئے ملاقات بھی کی تھی ۔ ملاات کے دوران والدین نے کرغزستان میں پھنسے اپنے بچوں کوواپس لانے کے لیے اقدامات کرنے کامطالبہ کیاتھا