گوشت اور گوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

گوشت اور گوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

ملک سے گوشت اور گوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 431 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ پاکستان نے گزشتہ 10 ماہ میں 104,513 ٹن گوشت اور گوشت سے بنی مصنوعات برآمد کیں اور فی ٹن تقریباََ 4121 ڈالر زرمبادلہ حاصل کیا۔

 

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کا پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف

 

مارچ میں گوشت اور گوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 53.46  ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو فروری میں 48.33 ملین ڈالر اور گزشتہ سال مارچ میں 42.24 ملین ڈالر تھا، مالی سال 2023 میں گوشت اور گوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 388.10 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں اشیاء خوراک کی مجموعی برآمدات کا حجم 5.35 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3.44 ارب ڈالر تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *