300یونٹس تک مفت بجلی کی فراہمی پر کام کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

300یونٹس تک مفت بجلی کی فراہمی پر کام کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

سندھ حکومت نے 300 یونٹس تک مفت بجلی کی فراہمی کے منصوبے پر کام شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تین سو یونٹس تک بجلی مفت دینے کے وعدے پر کام کر رہے ہیں۔حیدر آباد میں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیبر کارڈ اور کسان کارڈ کا جلد اجرا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اب وزیراعلیٰ نہیں بلکہ ورکر حکومت کرے گا۔ اب ورکرز تجاویز دیں گے ، میں اسی لیے دورے کر رہا ہوں تاکہ عوام کے مسائل اور ان کے حل پر کام کر سکوں۔

 

مزید پڑھیں: والدین بچیوں کو بائیک چلانے کی اجازت دیں ، وزیراعلیٰ پنجاب

 

وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ بلاول بھٹو نے صوبے کے ہر محلے اور ہر گاؤں میں پینےکا صاف پانی پہنچانے کا حکم دیا ہے۔ سیلاب متاثرین کے لیے سندھ میں 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے فنڈز مل گئے، ایک لاکھ گھر تعمیر ہوچکے ہیں، 6 لاکھ گھر زیر تعمیر ہیں۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سب کو سرکاری نوکریاں دینا ممکن نہیں ،کاروبار کے مواقع پیدا کرنا ہوں گے۔ دیگر صوبوں کے موٹرے وے منصوبے سی پیک میں شامل ہوجاتے ہیں، سندھ کے بھی منصوبے سی پیک میں شامل ہونے چاہئیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حیرت ہوتی ہےکہ ڈاکوؤں کے بارے میں میڈیا میں بڑھا چڑھا کر بتایا جاتا ہے، سندھ میں امن و امان کی صورتحال ایسی نہیں ہے کہ فوج کی نگرانی میں کانوائے چل رہا ہو۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *