والدین بچیوں کو بائیک چلانے کی اجازت دیں ، وزیراعلیٰ پنجاب

والدین بچیوں کو بائیک چلانے کی اجازت دیں ، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فری موٹر بائیک سکیم میں لڑکیوں کا بھی حصہ ہے۔

اور یہ حصہ ان کو ضرور ملنا چاہیے یہ ان کا حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ اپنی بچیوں کو موٹر بائیک چلانے کی اجازت دیں، بچیاں موٹر بائیک چلانے سے بااختیار ہوں گی اور اپنا کام خود کریں گی۔ ان کو کسی کی محتاجی نہیں ہو گی ۔ اور وہ اپنے روز مرہ کے کام آسانی کے ساتھ کر سکیں گی ۔ صوبائی دارالخلافہ لاہور میں پنک گیمز کی اختتامی تقریب میں مریم نواز کی شرکت ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے پرائز ڈسٹری بیوشن میں بلایا نہیں گیا تھا حالانکہ میں آنا چاہتی تھی، میں میٹروبس میں بیٹھ کر یہاں پہنچی ہوں۔

مزید پڑھیں :عمران خان ڈیل کریں گے نہ بیرون ملک جائیں گے، فرخ جاوید مون

فری موٹر بائیک سکیم میں لڑکیوں کا بھی حصہ ہے، مجھے لگا اللہ تعالیٰ نے مجھے آپ کے لیے سی ایم پنجاب بنایا ہے، میں آپ کی گیمز اور ٹیلنٹ دیکھ کر بے حد خوش ہوئی ہوں ، والدین اپنی بچیوں کو باہر نکلنے کی اجازات دیں جب بچیاں باہر نکلیں گی تو وہ اپنا کام خود کریں گی ۔ اور ان کا اپنے آپ پراعتماد بھال ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم آپ کی سکیورٹی اور سیفٹی کو بہتر کررہے ہیں، نوجوان بچیوں کو کھیلتا دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے، مجھے امید ہے ان بچیوں میں سے قومی اور عالمی چیمپئن ہیں، وزیر کھیل کو میں نے کہہ دیا ہے کہ پنک گیمز کو پورے صوبے تک پھیلایا جائے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *