ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف سمیت 3 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ۔
ڈی جی آئی ایس پی میجر جنرل احمد شریف چوہدری، میجر جنرل عمر محمود بخاری اور میجر جنرل عنایت حسین کی لیفٹیننٹ جنرل عہدے پر ترقی دے دی گئی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ترقی پانے والے تینوں تھری اسٹار جنرلز کی تعیناتیاں بھی کر دیں۔ لفٹیننٹ جنرل عمر بخاری کو کمانڈر 11 کور (پشاور)، لفٹیننٹ جنرل عنایت کو چیف آف لاجسٹک سروسز (GHQ) اور لفٹیننٹ جنرل احمد شریف فی الوقت اپنی موجودہ ذمہ داریوں ڈی جی ISPR انجام دیتے رہیں گے۔
یہ بھی پرھیں: تحریک تحفظ آئین اپوزیشن کا سب سے مضبوط اتحادہے
84لانگ کورس میں عمر محمود بخاری نے اعزازی شمشیر اور ہنزہ سے تعلق رکھنے والے عنایت حسین نے صدارتی گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔تھری اسٹار عہدے پر ترقی پانے والے یہ دونوں افسر جی ایچ کیو میں وائس چیف آف جنرل اسٹاف (جی ایچ کیو) میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ جبکہ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے احمد شریف چوہدری جو ڈی جی آئی ایس پی آر ہیں اور اب بھی اسی اہم پوزیشن پر تعینات رہیں گے۔ تاہم آئی ایس پی آر نے اس بارے میں بیان جاری نہیں کیا ہے ۔