تحریک تحفظ آئین اپوزیشن کا سب سے مضبوط اتحادہے

تحریک تحفظ آئین اپوزیشن کا سب سے مضبوط اتحادہے

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک تحفظ آئین کی تحریک اپوزیشن کا سب سے مضبوط اتحاد ہے۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن اور جماعت اسلامی کی تحریک تحفظ آئین میں باقاعدہ شمولیت دور نہیں، تحریک شروع ہوئی تو اسے ختم کرنا قیادت کے بس کی بات نہیں۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ میری نظر میں تحریک تحفظ آئین سے پہلے رابطے کی ضرورت ہے۔ اتحاد کی تحریک چلانے کی اہلیت کا اندازہ سب کو ہی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں افراتفری کا ایسا ماحول ہے ایسے میں کسی سے کیا بات ہو سکتی ہے۔ حالات اس وقت ٹھیک نہیں ہو سکتے جب تک سنجیدہ کوششیں نہیں ہوں گی ۔

مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا اسمبلی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے قرارداد اکثریت سے منظور

ملک کے حالات ٹھیک کرنے کے لئے سیاست دانوں کو سوچنا ہو گا ۔ لاہور ہا ئی کورٹ میں درج مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگوانے کی درخواست پر سماعت کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تلخیاں اتنی زیادہ ہیں نا کوئی بات سن رہا ہے نا کوئی بات سمجھ رہا ہے، تلخیوں کے ماحول میں ملک آگے کیسے بڑھے گا؟ ۔ اب ملک کے حالاتِ اتنے برے ہیں کہ کسان کی گندم کوئی لینے کو تیار نہیں ۔ کسان اس وقت شدید پریشانی کا شکار ہیں اور حکومت ان کی بات ماننے کو تیار نہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *