ایکس صارفین اب فلمیں اپ لوڈ کرکے پیسے کما سکتے ہیں، ایلون مسک کا اعلان

ایکس صارفین اب فلمیں اپ لوڈ کرکے پیسے کما سکتے ہیں، ایلون مسک کا اعلان

ٹیسلا اور ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے  کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے صارفین اب فلمیں، ٹی وی سیریز یا پوڈ کاسٹ اپ لوڈ کرکے مونیٹائزیشن کے ذریعے پیسے کما سکتے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایلون مسک نے اس بات کا اظہار اپنی بہن توسکا مسک کے جواب میں کیا ۔ توسکا مسک نے لکھا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ لوگ میری ویڈیوز ایکس پر دیکھ رہے ہیں۔ ایلون مسک نے جواب دیا کہ صارفین اب اپنی فلمیں ، ٹی وی سیریز ، یا پوڈ کاسٹ ایکس پر پوسٹ کریں اور سبسکرپشن کے ذریعہ پیسے کمائیں۔

ایک صارف نے مشورہ دیا کہ انہیں فلمیں پوسٹ کرنے دیں اور اس کے عوض ایک وقتی فیس وصول کریں،جہاں لوگ سبسکرائب کیے بغیر فلمیں خرید سکتے ہیں۔جس سے یہ ایک حقیقی مووی پلیٹ فارم بن سکتا ہے۔ مزید برآں ، ایلون مسک نے صارفین کو یہ بھی بتایا کہ “اے آئی آڈیئنسز ‘AI Audiences’ فیچر جلد ہی آ رہاہے، جس سے صارفین اشتہارات کے لئے اپنے ہدف سامعین کو مختصر طور پر بیان کرسکیں گے ، اور اے آئی سسٹم سیکنڈوں میں ہدف بنانے کے لئے سب سے زیادہ متعلقہ ایکس صارفین کا پول تیار کرے گا۔

اس اقدام کو سوشل میڈیا کے منظر نامے میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جاتا ہے ، کیونکہ ایکس مزید صارفین اور مواد تخلیق کاروں کو راغب کرنے کے لئے اپنی خصوصیات کو فروغ اور وسعت دینا جاری رکھے ہوئے ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *