ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں بڑا اضافہ

ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں بڑا اضافہ

حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں بھاری اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں بڑا اضافہ کر تے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موٹرسائیکل اور چھوٹی بڑی گاڑیوں کےلائسنس کی فیس میں 25 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ ارجنٹ لائسنس حاصل کرنے والوں کو2 ہزار روپے اضافی جمع کرانا ہوں گے۔ ڈرائیونگ لائسنس بنوانےوالوں کو گاڑی کے ٹیسٹ کی مد میں بھی فیس جمع کرانا ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق چھوٹی گاڑیوں کے ڈرائیونگ ٹیسٹ کی فیس 300، بڑی گاڑیوں کی 500 ہوگی۔ لائسنس منظوری کیلئےاین او سی فیس بھی ایک ہزار روپے مقرر کردی گئی۔

 

مزید پڑھیں: فاسٹ ٹریک پر پاسپورٹس فیسوں میں اضافہ

دوسری جانب پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈرائیونگ ٹیسٹ میں فیل امیدواروں کیلئے ریلیف کا اعلان کردیا گیا۔ پنجاب موٹر وہیکل رولز 1969 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے تحت روڈ ٹیسٹ میں فیل امیدوار 42 کے بجائے 15 دن بعد دوبارہ ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔ عمارہ اطہر نے کہا کہ سائن ٹیسٹ میں فیل امیدواروں کو پہلے ہی یہ سہولت میسّر تھی۔

 

مزید پڑھیں: کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کر رہے ہیں، محسن نقوی

 

واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے سہولت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج سے گھروں پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت دیں گے، اسلام آباد کا کوئی شہری جو 70 سال یا زائد عمر کا ہے، ڈرائیونگ لائسنس گھر جاکر دیں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے شہریوں کی سہولتوں میں اضافہ کرنا ہے، کوئی پولیس یا آرمی میں جاتا ہے تو سوچ سمجھ کرجاتا ہے، یہ فورس 24 گھنٹے کام کرنے والے فورس ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *