سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

سینئر صحافی و تجزیہ کار مزمل سہروردی نے کہا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی زیر قیادت اعلیٰ سطحی وفداسلام آباد میں موجود ہے ، دونوں ممالک کے درمیان ، آج 7 ملین ڈالر ز کی سرمایہ کار ی طے ہو رہی ہے ۔

نجی ٹی وی پروگرام میں مزمل سہروردی نے کہا کہ عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ جو سعودی آئل ریفائنری منصوبہ اعلان کے باوجود 2015 سے تاخیر کا شکار تھا اس کے راستے کی تمام رکاوٹیں دور اورپروجیکٹ فائنل ہو چکا ہے۔ سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی وفد نے اپنی رضامندی کا اظہار کر دیا ہے ، تابنے کی معدنیات میں بھی دو بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی جبکہ سعودی عرب سعودی عرب اضافی ریزورو اسٹیٹ بینک میں رکھنے کیلئے رضامند ہو گیا ہے ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب آئل ریفائنری کے لیے تین بلین ڈالر ، دو بلین ڈالر معدنیات کے اور دو بلین ڈالر قومی ریزورو میں دے گا جو کہ 7 بلین ڈالر زبنتے ہیں ۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی زیر قیادت اعلیٰ سطحی سعودی وفد کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک نئے دور کے آغاز کی علامت ہے اور پاکستان اپنی ماضی کی تنہائی سے نکل کرعالمی سطح پر تیزی سے ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن ہے۔ گزشتہ روز سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی قیادت میں وفد گزشتہ روز دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے گئے تھے۔اس دورے کا مقصد سفارت کاری، صنعت، زراعت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں گہرے روابط کو فروغ دینا ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایت پر ہونے والا یہ اہم دورہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے باہمی عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ سعودی وفد کی وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سمیت اہم پاکستانی حکام کےساتھ ملاقاتوں سے 5 ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کے ابتدائی اعلان سے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی راہ ہموارہو گی جو کہ ایک نتیجہ خیز شراکت کا آغاز ہے۔سعودی وفد کے دورے کے دوران پاکستان میں زراعت، توانائی، آئی ٹی، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر صنعتوں میں سرمایہ کاری کے لئے سعودی عرب کی گہری دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے تفصیلی تبادلہ خیال کیاجائےگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *