نادرا کا لاہور سمیت 9 اضلاع میں اپنے مراکز ہفتے کے روز بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ

نادرا کا لاہور سمیت 9 اضلاع میں اپنے مراکز ہفتے کے روز بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ

حکومت نے لاہور سمیت خطے کے 9 اضلاع میں نادرا مراکز کو ہفتے کے روز بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپنے ’نہ قطار، نہ انتظار‘ ویژن کے تحت لاہور سمیت خطے کے 9 اضلاع میں واقع 27 نادرا مراکز ہفتے کے روز بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: نادرا نے ’ب‘ فارم سے متعلق اہم وضاحت جاری کر دی

ان اضلاع میں لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، وزیرآباد، نارووال، قصور، اور اوکاڑہ شامل ہیں۔ ہفتے کے روز یہ مراکز کھولنے کا آغاز 15 فروری سے ہوگا۔ حکام کے مطابق ان مراکز میں شہری صبح ساڑھے 8 بجے سے ساڑھے 4 بجے تک اپنے قومی شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کی تجدید کروا سکیں گے۔

نادرا کی جانب سے یہ اقدام شہریوں کو سہولت فراہم کرنے اور نادرا کی خدمات تک رسائی کو مزید آسان بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ اس سے نہ صرف شہریوں کو انتظار کے اوقات میں کمی کا فائدہ ہوگا، بلکہ وہ اپنے کاموں کو ہفتے کے دن بھی مکمل کر سکیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *