سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات 10مارچ سے شروع ہوں گے

سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات 10مارچ سے شروع ہوں گے

پنجاب کے 42 ہزار سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات 10 مارچ سے شروع ہوں گے جبکہ نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا۔

پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کے مطابق امتحانات کے لیے سوالیہ پرچے فراہم کیے جائیں گے اور اس امتحانی عمل میں 65 لاکھ سے زائد طلباء شریک ہوں گے۔ امتحانات کا سلسلہ 20 مارچ تک جاری رہے گا اور نتائج مارچ کے آخری ہفتے میں جاری کیے جائیں گے۔ نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا۔

مزید پڑھیں: شیر افضل مروت کو تحریک انصاف سے نکال دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

دوسری جانب وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سےگریڈ 22 تک کی11ہزار 877 اسامیاں ختم کر دیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےختم کی گئی اسامیوں کی تفصیلات پارلیمنٹ کو فراہم کر دی۔

کابینہ نے اگست2024میں 60 فیصد خالی ریگولر اسامیاں ختم کرنےکافیصلہ کیاتھا۔ کابینہ کے فیصلےکےتحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنز سے اسامیاں ختم کی گئیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کےمطابق گریڈ ایک سے 18 تک11 ہزار 764اور گریڈ 19 سے گریڈ 22 تک 113 اسامیاں ختم کی گئی ہیں، گریڈ 22 کی مشیر کی 2 اسامیاں، گریڈ 20 کی 26 اسامیاں، گریڈ 19 کی 85 اسامیاں ختم کی گئیں۔ گریڈ 18 کی 135، گریڈ 17 کی 445اورگریڈ 16 کی 552 اسامیوں کو ختم کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *