عالمی مارکیٹ میں ردوبدل کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1600 روپے جبکہ 10 گرام سونا 1372 روپے تک سستا ہوگیا۔ مارکیٹ میں کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 1 ہزار5 سو روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی اور فی اونس سونا 16 ڈالر سستا ہوکر 2 ہزار888 ڈالر پر پہنچ گیا۔
انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں 9پیسے کا اضافہ ہوا، ڈالر کی قیمت 279.26روپے ہوگئی۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279روپے 17پیسے پر بند ہوا تھا۔