بیرسٹر سیف کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

بیرسٹر سیف کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری اطلاعات کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی صدارت سنبھالنے کے بعد جنید اکبر نے پارٹی سطح پر عہدوں میں ردوبدل کا اعلان کیا تھا۔ جنید اکبر نے اب پارٹی صوبائی جنرل سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ ملک عدیل اقبال کو سونپ دیا جبکہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری کے عہدہ کی ذمہ داری ذیشان ایڈووکیٹ کو تقویض کر دی گئی۔

پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک عدیل اقبال پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور ذیشان ایڈووکیٹ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے آرمی ایکٹ سے متعلق قانون سازی گرم جوشی سے کی، سپریم کورٹ

دوسری جانب عمران خان نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا جائے۔ عمران خان کی  ہدایات کے بعد پارٹی رہنما جلد شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کریں گے اور بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیر افضل مروت سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ  بھی طلب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے صوابی جلسے میں کردار پر پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی تھی۔ آج ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ  پارٹی جلسوں میں بلائے بغیر شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *