نیشنل سیونگز ڈویژن کی جانب سے 1500 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 17 فروری 2025 بروز پیر کو شیڈول ہے۔
ایسے خواتین و حضرات جن کے پاس 1500 روپے کا پرائزبانڈ ہیں ان میں اس قرعہ اندازی کے حوالے سے جوش و خروش یقیناً ہوگا، تاہم خوش قسمت حضرات جو ڈرا کے بعد انعام کے حقدار ٹھہریں گے انھیں بھاری ٹیکس بھی ادا کرنا ہوگا۔
پرائز بانڈ جیتنے والوں کے لیے نئے قوانین سامنے آئے ہیں ، ایک اہم اپ ڈیٹ یہ آئی ہے جس میں بانڈ ہولڈرز کو ان ٹیکس کٹوتیوں سے آگاہ کیا گیا ہے جو انعام جیتنے پر لاگو ہوں گے ، نئے قوانین کے مطابق ٹیکس فائلرز کے لیے 1500 روپے کے پرائزبانڈ کی انعامی رقم پر 15 فیصد ٹیکس کٹوتی کی جائے گی۔
اس کے علاوہ نان فائلرز کا انعام نکلانے کی صورت میں انھیں 30 فیصد ٹیکس کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا، یہ پرائز بانڈ جیتنے والوں کے لیے ٹیکس اسٹرکچر میں بڑی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔
1500 پرائز بانڈ کے 3,000,000 کے پہلے انعام پر ٹیکس فائلر پر 450,000 کا ٹیکس لاگو ہوگا جبکہ نان فائلر کو 900,000 ادا کرنا پـڑے گا۔
اسی طرح دیگر انعامی رقم پر بھی اسی شرح سے ٹیکس ادا کرنا ہوگی، بنیادی طور پر ٹیکس فائلرز نان فائلرز کے مقابلے میں کم ٹیکس کی رقم ادا کرتے ہیں، جو ان پر لاگو ٹیکس کی مختلف شرحوں کی عکاسی کرتے ہیں۔