سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری

عالمی منڈی سمیت پاکستان میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور حالیہ دنوں میں سونے کی فی تولہ قیمتیں بلندی کے تمام ریکارڈز توڑ رہے ہیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت میں فی تولہ 100 روپے کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم سونا فی تولہ 3 لاکھ 3 ہزار1 سو روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 86 روپے اضافے سے ریکارڈ 2 لاکھ 59 ہزار 859 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونا ہے۔ عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت پہلی مرتبہ 2904 ڈالر فی اونس ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں: اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال سمیت دیگر کرنسی ریٹس میں ردوبدل

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ روپیہ مضبوط ہو گیا۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر 05 پیسے سستا ہونے 279 روپے 16 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 05 پیسے اضافہ ہو گیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 04 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *