دیوان گروپ اور سندھ حکومت کا صوبے میں الیکٹرک ٹیکسیاں متعارف کرانے کا فیصلہ

دیوان گروپ اور سندھ حکومت کا صوبے میں الیکٹرک ٹیکسیاں متعارف کرانے کا فیصلہ

دیوان گروپ آف انڈسٹریز، جو پاکستان میں ایک معروف صنعتی گروپ ہے، سندھ میں 500 الیکٹرک ٹیکسیاں متعارف کرانے کے حوالے سے پیشرفت ہوئی ہے ، جس پر 2.5 بلین روپے کی سرمایہ کاری کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس کا مقصد ماحولیاتی آلودگی اورٹرانسپورٹ کے مسائل کو حل کرنا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سید قاسم نوید قمر نے معروف صنعتکار اور دیوان گروپ آف انڈسٹریز کے سربراہ دیوان محمد یوسف فاروقی سے محکمہ سرمایہ کاری کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملاقات میں دیوان گروپ کے سربراہ نے بتایا کہ کمپنی سندھ میں 500 الیکٹرک ٹیکسیاں متعارف کرانے کے لیے کام کر رہی ہے ۔

معاون خصوصی نے اس خیال کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی اور سندھ حکومت کے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے منصوبے کو بھی تقویت ملے گی۔

قاسم نوید قمر نے کہا کہ دیوان گروپ آف انڈسٹریز کے تحت سندھ میں الیکٹرک گاڑیوں/ کاروں اور ٹیکسیوں کی مینوفیکچرنگ سے صوبے میں ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

تاہم اس تجویز کے طریقہ کار کے بارے میں حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

گروپ  نے چینی الیکٹرک کار کے 2 ورژن متعارف کرائے ہیں جن میں ہونری-وی ای 0.2 اور ہونری-وی ای 0.3 شامل ہیں۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک بار مکمل چارج میں 200 کلومیٹر اور 300 کلومیٹر کا سفر کرسکتے ہیں اور ان کی قیمت بالترتیب 3.99 ملین روپے اور 4.99 ملین روپے ہے۔

دیوان گروپ کا منصوبہ ایک ایسے اہم وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان کو بڑھتی ہوئی آلودگی کی سطح اور ٹریفک کے چیلنجز کا سامنا ہے الیکٹرک ٹیکسیوں کے تعارف کو پائیدار نقل و حمل اور جیواشم ایندھن پر انحصار کم کرنے کی طرف ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

سندھ حکومت موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے گرین ٹیکنالوجیز بالخصوص ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فعال طور پر فروغ دے رہی ہے،  فی الحال منصوبہ بندی کے مرحلے میں، گروپ کا مقصد آنے والے مہینوں میں الیکٹرک ٹیکسیوں کا پہلا بیڑا شروع کرنا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *