راستوں کی بندش: پاراچنار میں اشیائے خوردونوش کی قلت، مین شاہراہ کھولنے پر اتفاق

راستوں کی بندش: پاراچنار میں اشیائے خوردونوش کی قلت، مین شاہراہ کھولنے پر اتفاق

پاراچنار: قبائلی ضلع کرم میں ساڑھے 4 ماہ سے راستوں کی بندش کے باعث کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

آمدورفت معطل ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں 40 روپے فی کلو ملنے والا ٹماٹر اب پاراچنار میں 700 روپے کلو تک جا پہنچا ہے، اسی طرح  دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی 300 روپے فی کلو سے تجاوز کرچکی ہیں۔

اسی دوران لوئر کرم میں قبائلیوں نے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دے رکھا ہے اور نقصانات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب کرم تنازع کے حل کے لیے فریقین نے گزشتہ 3 ماہ سے زائد عرصے سے بند ٹل پاراچنار روڈ کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔اپر کرم کے مقامی ذرائع کے مطابق اسلحہ کے جمع کرانے کا ایک نیا طریقہ کار طے کیا گیا ہے، اب اسلحہ گودام میں رکھا جائے گا، جسکی چابی انتظامیہ اور علاقے کے مشران کے پاس ہوگی۔ اگر کسی فریق نے زبردستی اسلحہ استعمال کیا تو کمیٹی حکومت کا ساتھ دے گی۔

جرگہ ممبران کے ذرائع نے بتایا کہ فریقین نے اسلحہ جمع کرانے کے طریقہ کار پر اتفاق کرلیا ہے اور امن معاہدے کی تمام شرائط پر عمل ہو رہا ہے، لہٰذا ٹل پاراچنار روڈ کھولنا ضروری ہے تاکہ حکومت اپنی رٹ قائم کرے۔ دونوں فریقین اس بات پر متفق ہیں کہ ٹل پاراچنار روڈ کھولا جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *