عمران خان اگلے ہفتے آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ رہے ہیں، علیمہ خان

عمران خان اگلے ہفتے آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ رہے ہیں، علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو تیسرا خط لکھنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے بتایا کہ عمران خان اگلے ہفتے آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ رہے ہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ اور چیف جسٹس عوام کیساتھ کھڑے ہوں۔یہ سارے خط اوپن ہیں اور عوام بھی ان خطوط کو پڑھ رہے ہیں۔ دہشتگردی کیخلاف فوج اور قوم کو ایک ہونا ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان نے آرمی چیف کے نام دو خط لکھے تھے۔

مزید پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے شیر افضل مروت کا اہم بیان آگیا

دوسری جانب عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے آرمی چیف کو خط بھجوایا ہے، انہوں نے بطور سابق وزیراعظم آرمی چیف کو خط لکھا ہے۔ خط میں کیا گیا کہ ہمارے فوجی ہر روز قربانیاں دے رہے ہیں، موجودہ حالات میں ضروری ہے کہ پوری قوم فوج کیساتھ کھڑی ہو۔

انہوں نے بتایا کہ خط میں 6نکات بیان کیے ہیں۔ خط میں پہلا نکتہ فراڈ الیکشن اور26ویں ترمیم سےمتعلق ہے جبکہ القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے اور پیکا قانون میں ترمیم اور معیشت سے متعلق نکات شامل ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائیں کس کا کیا قصور ہے، 26نومبر کا احتجاج آئین کے دائرے میں کیا گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *