UBL Drive کے ساتھ اب اپنی پسندیدہ Toyota Yaris باآسانی اور سستی اقساط پر حاصل کریں۔
یوبی ایل کی جانب سے 14.99%فکسڈ ریٹ فنانسنگ کے تحت کم سے کم ڈاؤن پیمنٹ پر گاڑی خریدنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت صارفین کو تیز تر پراسیسنگ اور کم سے کم دستاویزات کے ساتھ 1 سے 3 سال تک کی فنانسنگ مدت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ 50% تک ریزیڈیول ویلیو فنانسنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔
مختلف ویریئنٹس میں دستیاب Toyota Yaris کی قیمتیں 4,479,000 روپے سے 6,319,000 روپے تک ہیں۔ مثال کے طور پر Toyota Yaris GLI MT 1.3 کے لیے ڈاؤن پیمنٹ 1,522,860 روپے، فنانسنگ اماؤنٹ 2,956,140 روپے، فکسڈ ریٹ قسط 102,461 روپے ماہانہ اور ریزیڈیول ویلیو قسط 69,694 روپے ماہانہ ہوگی۔
اسی طرح Toyota Yaris ATIV X CVT 1.5 Black Interior کے لیے ڈاؤن پیمنٹ 3,349,070 روپے، فنانسنگ اماؤنٹ 2,969,930 روپے، فکسڈ ریٹ قسط 102,939 روپے ماہانہ اور ریزیڈیول ویلیو قسط 70,019 روپے ماہانہ مقرر کی گئی ہے۔
یہ تمام تفصیلات 50% ریزیڈیول ویلیو پر مبنی ہیں اور بیمہ کی رقم شامل نہیں ہے۔ اگر آپ بھی اپنی خوابوں کی گاڑی کو حقیقت میں بدلنا چاہتے ہیں، تو آج ہی UBL Drive سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی نئی Toyota Yaris حاصل کریں۔