جمرود: امریکہ سے تعلق رکھنے والے 34 رکنی سکھ کمیونٹی کے وفد نے ضلع خیبر کے تاریخی جمرود فورٹ اور پشاور کے گردوارہ بھائ جوگا سنگھ کا دورہ کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وفد نے پاکستان کے ضلع پشاور کےمضافات میں واقع قبائیلی ضلع خیبرپہنچ کر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور سکیورٹی فورسز کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
وفد کو جمرود فورٹ کی تاریخ اور ہری سنگھ نلوا کے دور حکومت میں اس کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے فورٹ میں موجود سکھ دور کی یادگار کا بھی دورہ کیا اور اس کی تزین و آرائش پر حکومتی کاوشیوں کو سہراہا۔
دورے کے دوران وفد نے گردوارہ بھائ جوگا سنگھ میں مذہبی رسومات ادا کیں۔ وفد کے شرکاء نے پاک فوج، فرنٹیئر کور نارتھ اور دیگر منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سکھ دور کے تاریخی مقامات کی تحفظ قابل ستائش اقدام ہے۔ انہوں نے خلوص دل سے مہمان نوازی پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔
وفد کے ارکان نے گردوارہ بھائ جوگا سنگھ میں مذہبی رسومات بھی ادا کئے۔ اس دوران وفد کے شرکاء نے نہ صرف مقامی انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کی سکھ مذہب کے تاریخی مقامات کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، بلکہ انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اس طرح کے اقدامات سکھ کمیونٹی کے لیے ایک مثبت اور حوصلہ افزا کاوش ہیں۔ انہوں نے مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتےہوئے کہا کہ ان کے درمیان ایک مضبوط اور دوستانہ رشتہ قائم ہوا ہے، جو دونوں طرف کی محبت اور احترام کی عکاسی کرتا ہے۔