محکہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم چترال،دیر، سوات ، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ ،کرم، خیبر، پشاور،مہمند،باجوڑ اور وزیرستان میں چند مقامات پربارش/ برفباری کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ اٹک،راولپنڈ ی اور جہلم میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش /ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، زیارت،پشین اور قلعہ عبداللہ میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا،کشمیر گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش/ برفباری کا امکان ہے۔