ملک میں موسم سرد اور خشک، بعض مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی

ملک میں موسم سرد اور خشک، بعض مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اوربرفباری کا امکان ظاہر کردیا ۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ شمال مغربی بلوچستان، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

 گزشتہ روز لہہ میں درجہ حرات منفی 12، اسکردو اور استور میں منفی 6 ، کالام میں منفی 5 ، ہنزہ میں منفی 4 اور گلگت میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،کراچی میں آج سے موسم تبدیل ہوگا،رات کے اوقات میں بھی درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر میں اس وقت موسم سرد اور خشک ہے، موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ شمال مشرقی سمت سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے دل میں کیا ہے اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ، علی امین گنڈاپور

اے کیوآئی کے مطابق شہر کا فضائی معیار مضر صحت ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی نویں جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر موجود،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 178 پرٹیکیولیٹ میٹرزریکارڈکی گئی ہے۔

دوسری طرف شہرمیں دھوپ کی شدت برقرارہے اورفضائی آلودگی بھی خطرے کی گھنٹی بجانے لگی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاجبکہ زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری تک جائے گا،ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ہے۔

 فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہورعالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آگیاہے اورائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 212 ریکارڈکی گئی ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی کوئی پیشنگوئی نہیں ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *