بڑا شور تھا ٹرمپ آئے گا تو بانی پی ٹی آئی باہر آجائیں گے: خواجہ آصف

بڑا شور تھا ٹرمپ آئے گا تو بانی پی ٹی آئی باہر آجائیں گے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بڑا شور تھا ٹرمپ آئے گا تو عمران خان باہر آ جائیں گے، وہ تو آگیا مگر بانی پی ٹی آئی کا کچھ نہیں بنا۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں نیوز کانفرنس کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف نے ایک بار پھر احتجاجی جلسے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، 18 یا 19 فروری کو چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کی شروعات پر احتجاج کا پروگرام بنایا ہے، جب بھی کوئی ایسا بڑا موقع آتا ہے تو یہ احتجاج شروع کر دیتے ہیں، ایس سی او کانفرنس میں بھی انہوں نے وفاقی دارالحکومت پر حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ہم حکومت یا جیلوں سے ڈرنے والے نہیں : شوکت یوسفزئی کا ردعمل آگیا

پی ٹی آئی کی کوشش ہوتی ہے کسی بڑے ایونٹ کے دوران احتجاج کرے، یہ چاہتے ہیں ان سب چیزوں کو کسی ایونٹ سے منسلک کریں، صوابی جلسے میں خیبر پختونخوا حکومت نے کروڑوں روپے خرچ کیے، سرکاری ملازمین کو جلسے میں آنے کا کہا جا رہا تھا سرکاری مشینری کا استعمال کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:مخالفین کو طاقت سے سیاست کےمیدان سےباہر کرنے کا حامی نہیں، مولانا فضل الرحمان

خواجہ آصف نے کہا کہ اس قسم کے جلسے یا احتجاج کسی دوسرے صوبے میں نظر کیوں نہیں آتے؟ پی ٹی آئی کو باقی 3 صوبوں سے لیڈرشپ نظر نہیں آئے گی، بڑے بڑے نام تھے جو مصلحتوں کا شکار ہوگئے ،حلقوں میں پذیرائی ختم ہوگئی۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اگر یہ پُرامن احتجاج کریں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *