گورنر سندھ کا رمضان میں لوگوں کو فری پلاٹس، موٹر سائیکل اور موبائلز دینے کا اعلان

گورنر سندھ کا رمضان میں لوگوں کو فری پلاٹس، موٹر سائیکل اور موبائلز دینے کا اعلان

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رمضان میں پلاٹس ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلز دینے کا اعلان کیا ہے۔

گورنر سندھ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ دو برس سے گورنر ہائوس میں عوام کی آمد جاری ہے اور ہر سال اس میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں ہزاروں طلبہ آئی ٹی کے کورسز کررہے ہیں۔ ہم یہاں جوبھی کرتے ہیں میڈیا کےذریعے عوام کو اس بارے میں آگاہی دیتے ہیں۔

عوام پروپیگنڈے پر نہیں کارکردگی پر ووٹ دیتے ہیں، احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کی آمد آمد ہے، اس بار ماہ مبارک اتحاد رمضان کے نام سے منائیں گے اور یہاں مختلف ممالک سے کئی قاری اور نعت خواں بھی آئیں گے۔

ان  کا کہنا تھا کہ بچوں کے پہلے روزے بھی کھلوائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ شہدا کے خاندانوں کو بلائیں گے، انہوں نے  کہا کہ 10 لاکھ لوگوں کا گورنر ہاؤس میں بندوبست کیا ہے۔

اس بار قرعہ اندازی کے ذریعے 50 پلاٹ، 100 موبائل فونز اور موٹر سائیکلز دیں گے، انہوں نے کہا کہ اتحاد رمضان کے عنوان سے اتحاد و محبت کا پیغام دینے جا رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *