صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ آپ عوام کوبتائیں کہ 12 سال سے آپکی صوبے میں کیا کارکردگی ہے؟۔
عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن کو پاکستان کی تعمیر و ترقی کیساتھ جوڑا جارہا ہے ، پاکستان کے عوام تعمیر و ترقی کے خواہاں ہیں ۔ 8 فروری کی اہمیت سیاسی تاریخ میں اہمیت کی حامل ہے۔ عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ سب یوم سیاہ منا رہے ہیں ، ان کے اپنے اعمال بھی سیاہ ہیں ، بارہ سال سے صوبے میں ان کے حکومت ہے لیکن آج تک انہوں نے عوام کو دیا ہی کیا ہے، انہوں نے خیبرپختونخوا کی عوام کو فتنہ فساداورانتشار کے سوا دیا ہی کیا ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو ن لیگ کو حکومت ملی اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچ گیا ۔ مریم نواز کے وژن کے مطابق پنجاب کی عوام کو اپنا گھر اپنی چھت دی جارہی ہے ۔ بچوں کواسکالر شپس، لیپ ٹاپ اور صوبے میں نئے اسپتال بن رہے ہیں ۔
عظمی بخاری نے علی امین گنڈا پور کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ آج جلسے میں صوابی کے عوام کو اپنی کارکردگی کے بارے میں ضرور بتائیں ، آپ کی حکومت نے آج تک خیبرپختونخوا کو کیا دیا ہے۔