فیصل چوہدری کو رہا کر دیا گیا

فیصل چوہدری کو رہا کر دیا گیا

بانی تحریک انصاف عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو رہا کر دیا گیا۔

فیصل چوہدری عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے آج اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔ راولپنڈی پولیس نے ان کو حراست میں لے لیا تھا۔ فیصل چوہدری کو اس وقت گرفتار کیا گیا، جب وہ عمران خان سے ملاقات کر کے واپس نکلے۔ پی ٹی آئی وکیل کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کیا گیا تھا۔ تقریباََ اڑھائی گھنٹے تک تحویل میں رکھنے کے بعد فیصل چوہدری کو جانے کی اجازت دیدی گئی۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھا، کوئی نتیجے نہیں نکلے گا، محمد زبیر

اس سے پہلے فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے ساتھ جو کل ہوا وہ اندرونی گیٹ پر ہوا۔ اس پر آج نوٹس ہوگیا ہے، عدالتی احکامات جیل سپرٹنڈنٹ کو واٹس ایپ پر بھجوا دیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چھپے ہوئے چلمن سے لگے ہوئے ہیں، جنہوں نے ویڈیو ریلیز کی، میرا قصور یہ ہے کہ میں عمران خان کی گفتگو باہر بیان کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزفیصل چوہدری اڈیالہ جیل میں داخلے سے روکے جانے پر غصے میں آگئے اور جیل افسر کیساتھ تلخ کلامی ہوئی اور انہوں نے افسر کیخلاف نازیبا زبان کا استعمال کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *