ڈی چوک احتجاج ،بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی قیادت کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی

ڈی چوک احتجاج ،بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی قیادت کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی

26 نومبرڈی چوک احتجاج سے متعلق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی کے مختلف رہنماؤں کیخلاف درج مقدمات کی اسلام آباد کی عدالتوں میں سماعت ہوئی جن میں متعدد کوعبوری ضمانتوں میں توسیع مل گئی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں عدالت نے 17 فروری تک توسیع کرتے ہوئے مزید کارروائی 17 فروری تک ملتوی کر دی۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیاء کی درخواست پرہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھا،کوئی نتیجے نہیں نکلے گا،محمد زبیر

وکیل انصر کیانی نے ملزمہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار ہو کر سینٹرل جیل اڈیالہ میں قید ہیں، لہٰذا رمنا پولیس کو انہیں جیل میں شاملِ تفتیش کرنے کا حکم دیا جائے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے دوران درج کیسز کی سماعت ہوئی۔ ٹوٹل 86 عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جبکہ مختلف تھانوں میں درج 15 مقدمات پر کارروائی کی گئی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی، عالیہ حمزہ، زرتاج گل اور دیگر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کیں۔ بشریٰ بی بی کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ انہیں جیل میں شاملِ تفتیش کرنے کی اجازت دی جائے اور سپرینیڈنٹ اڈیالہ جیل کو تعاون کی ہدایت کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف کو عمران خان کے خط کا جواب آنا تو دور، رسید بھی نہیں آئے گی، عرفان صدیقی

عدالت نے مختلف مقدمات میں درج عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی، جن میں مقدمات 713، 995، 1193 تھانہ رمنا میں 7 مارچ تک، مقدمہ 1195 تھانہ کراچی کمپنی میں 12 مارچ تک، مقدمہ 321 تھانہ سیکرٹریٹ میں 12 مارچ تک، مقدمہ 1769 تھانہ کھنہ میں 17 مارچ تک، مقدمہ 1033 تھانہ کوہسار میں 17 مارچ تک، مقدمہ 714 تھانہ مارگلہ میں 20 مارچ تک، مقدمہ 1032 تھانہ کوہسار میں 21 مارچ تک اور مقدمات 974 تھانہ رمنا، 1222 تھانہ آبپارہ  933 ،تھانہ ترنول  544 ،تھانہ سیکرٹریٹ میں 24 مارچ تک توسیع شامل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *