فیصل آباد (امنان راجپوت) چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) فرحان اسلم نے آزاد ڈیجیٹل کی خبر پر فوری ایکشن لیتے ہوئے لفٹر میں کار سمیت شہری کو اٹھانے والے دونوں ٹریفک وارڈنز کومعطل کر دیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق لفٹر میں کار سمیت شہری کو اٹھانے والے دونوں ٹریفک وارڈنز کو سی ٹی او نے معطل کر دیا ہے اورشہباز اور رب نواز نامی ٹریفک وارڈنز کیخلاف انکوائری کا حکم دیدیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ سی ٹی او نے متعلقہ افسران کو دونوں ٹریفک وارڈنز کیخلاف محکمانہ کارروائی کا حکم بھی دیدیا۔اس حوالے سے سی ٹی او فرحان اسلم نے کہا کہ شہریوں سے ناروا سلوک کی اجازت کسی صورت نہیں دی جاسکتی۔
واضح رہے کہ ٹریفک وارڈنز غلط پارکنگ پر کار سوار سمیت کار کو لفٹر پر اٹھا کر لے گئےتھے۔ویڈیو میں کار سوار کو گاڑی میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ آزاد ڈیجیٹل کے نمائندے کی جانب سےمعاملے کو اٹھایا گیا جس پر ٹریفک پولیس کے اعلیٰ حکام نے فوری کارروائی کی ۔
آٹھ بازاروں میں گاڑیوں کا داخلہ بند ہونے پر لوگ کوتوالی روڈ پر اپنی گاڑی کھڑی کرتے ہیں۔کوتوالی روڈ پر کھڑی گاڑی ٹریفک پولیس اٹھا کر لے جاتی ہے۔ غلط پارکنگ پر گاڑی اٹھا کر 2000 کا چالان کیا جاتا ہے۔