وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کو ہر صورت رہا کرائیں گے ۔
پشاور میں نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو یومِ سیاہ پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا، بانیٔ پی ٹی آئی کے حکم پر حکومت سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنی، حکومت سے دوبارہ مذاکرات بانیٔ پی ٹی آئی کے کہنے پر ہی ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ میرا اختیار بانیٔ پی ٹی آئی کے پاس ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے 2 مرتبہ تمام رکاوٹیں عبور کر کےڈی چوک پہنچا۔
ادھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 8 فروری کو ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے اعلی افسران کو کارکنان اور قیادت کی گرفتاری کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔
زرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کو سادہ کپڑوں میں بھی تعینات کیا جائے گا، اور 8 فروری سے قبل اسلام آباد کے مختلف داخلی راستوں کو بند کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی احتجاج کو روکا جا سکے۔