پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 8 فروری کو ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے اعلی افسران کو کارکنان اور قیادت کی گرفتاری کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی زیر قیادت ایک اجلاس طلب کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔ تمام ایس پیز کو اپنے اپنے علاقوں میں متحرک قیادت اور کارکنان کی فہرست مرتب کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں، جبکہ ان افسران سے مقدمات میں مطلوب قیادت اور کارکنان کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ خواتین پولیس اہلکاروں کی خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی تاکہ کسی بھی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
زرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کو سادہ کپڑوں میں بھی تعینات کیا جائے گا، اور 8 فروری سے قبل اسلام آباد کے مختلف داخلی راستوں کو بند کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی احتجاج کو روکا جا سکے۔