وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز کیس سے بری کر دیا گیا۔
لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز کیس میں بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر قومی خزانے سے ذاتی شوگر ملز کے لیے نالا بنوانے کا الزام تھا، نیب نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف 2018 میں تحقیقات شروع کی تھی۔
نیب ترامیم کے بعد 2024میں کیس احتساب عدالت سے اینٹی کرپشن عدالت منتقل ہوا تھا۔